ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بحران کوجنیوا معاہدے کے تحت حل کرنے پر تاکید کرتےہوئے کہا ہے کہ شام میں القاعدہ دہشت گرد گروہ نے اپنی چھاؤنی قائم کرلی ہے اور شام کے صدر بشار اسد اقتدار سے الگ نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ، قطر اور بعض دیگر ممالک آشکارا القاعدہ دہشت گرد کروہ کی حمایت کررہے ہیں روسی وزير خارجہ نے کہا کہ شام کی لڑائی اس وقت قبائلی لڑائی میں تبدیل ہورہی ہے اور اس صورت میں شام کے صدراقتدار سے ہرگز الگ نہیں ہوسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کےنمائندے کی حمایت کرنی چاہیے اور شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے جنیوا معاہدے کو مدنظررکھنا چاہیے۔
انھوں نے کہا شامی حکومت کے مخالفین شامی صدر کےاقتدار سے الک ہونے کے خواب کو بھول جائیں بشار اسد اقتدار سے الگ نہیں ہوں گے، اور نہ ہی وہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض علاقائي عرب اور غیر عرب ممالک شام میں مسلح دہشت گردوں کوپیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہے ہیں جس بحران مزید پیچیدہ ہورہاہے۔
.....
/169